اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کو بھی، تمام ترقی پذیر ملکوں کی مانند مختلف قسم کی انرجی کی ضرورت ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور اس راستے میں ایران کو بجلی کی اشد ضرورت ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تمام امکانات منجملہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کی بھی ضرورت ہے۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ ملت اور ایران کے حکام نے صبر اور استقامت کے ساتھ جوہری مذاکرات کے مختلف مراحل طے کیئے ہیں، کہا کہ مذاکرات کے تمام مراحل میں مغرب خاصطور سے امریکہ کی تسلط پسندی موجود رہی ہے، اور افسوس کے ملک کے اندر بھی بعض عناصر مغرب کی تسلط پسندی کے جھانسے میں آتے ہوئے نظر آئے کہ جو ایک بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران اپنے مسلمہ جوہری حقوق سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲